🗓️
کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ سونیا حسین اور فلم ساز شرمین عبید چنائے میں تلخ کلامی دیکھنے کو ملی جس نے طُول پکڑ لیا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے بیان پر شدید الفاظ میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شرمین عبید نے سونیا حسین کیلئے کہا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ نہیں بن سکتی، فلم ساز نے اداکارہ کیلئے سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔اب شرمین عبید کے بیان پر سونیا حسین نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔
شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے لکھا کہ ’آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’عالمی وبا نے لوگوں کو اتنا فالتو وقت دے دیا ہے کہ وہ باتوں کا غلط مطلب لے کر آپ پر ہی تنقید شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ماہرہ کی کسی فلم کے انتخاب کا سوال کیا جاتا تو میں یقیناً ’ورنہ‘ کا انتخاب کرتی کیونکہ کام میں میں آزادی اظہار کو کبھی بھی کسی کی توہین نہیں سمجھا جاسکتا۔
اداکارہ نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مس چنائے آپ کے الفاظ، لہجہ کسی صورت ایک ایسی خاتون کو نہیں پیش کررہے تھے جو کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہوں۔سونیا نے یہ بھی لکھ دیا کہ ’میں نے کبھی ماہرہ بننے کی کوشش نہیں کی، ماہرہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میرے راستے اور منزل کچھ اور ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک شو میں شرکت کی تھی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتی تو کس فلم میں کام نہ کرتیں ، جس پر ماہرہ کی تین فلموں ورنہ، رئیس، ہو من جہاں کا نام لیا گیا تھا۔اداکارہ نے جواب میں کہا تھا کہ وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
شامی دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک کے 49 ارکان گرفتار
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تصاویر شائع کرتے
فروری
شمالی کوریا کا دو ہفتے میں ساتواں میزائل تجربہ
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو
جنوری
ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات جمعرات کو
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب
اپریل
پنجاب پر اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہر
🗓️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے
نومبر
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
🗓️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق
🗓️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے
مئی
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
🗓️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ