سلمان خان کو  پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟

سلمان خان کو  پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟

🗓️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا اور پہلی تنخواہ کی کتنی تھی اس کی تفصیلات نے  اداکار کے مداحوں کو حیران کردیا۔سلمان خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور اس وقت اُن کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا۔سلمان خان اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کے پاس دولت کروڑوں میں ہے۔ تاہم، اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ  ایک سو روپے سے بھی کم تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اُنہیں پہلی بار فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اس وقت اداکار کے پاس مشہور کپڑوں کا برانڈ اور سماجی ادارے بینگ ہیومن کے علاوہ بھی لاکھوں مالیت کی جائیدادیں ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں، سلمان خان  نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کی شادی پر 3 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان

🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے

بن سلمان نے سعودی عرب کو پولیس اسٹیٹ میں کیسے تبدیل کر دیا؟

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ایک

اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو

یورپی یونین کا شام کے خلاف کچھ پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین شام کے خلاف توانائی، نقل و حمل اور

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

🗓️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور

امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا

🗓️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں)  امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں

عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، دشمن نہیں، وزیر داخلہ

🗓️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے