?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انہوں نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مداحواں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہوں اس جواب میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل کی تھی۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔زرنش خان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں ؟
جس کے جواب میں زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ اُن کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔‘اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زرنش خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے جواب کو نقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بابر اعظم اُن سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر اُن کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں ۔اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مُسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔‘


مشہور خبریں۔
’سپریم کورٹ کے چند مخصوص ججز اپنی انا پسِ پشت ڈال کر ملک کو آگے لے کر چلیں‘
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے
جون
حزب اللہ کے خلاف سازش کے پہلو
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، معروف فلسطینی تجزیہ کار، نے اس الیکٹرانک اخبار
اپریل
شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج جہنم واصل
?️ 15 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7
اکتوبر
امن نوبل 2025 کا انعام ٹرمپ کو نہیں ملے گا
?️ 9 اکتوبر 2025امن نوبل 2025 کا انعام ٹرمپ کو نہیں ملے گا یورونیوز نے
اکتوبر
او آئی سی کانفرنس سے دو دن پہلے تک عمران خان پوری اسلامی دنیا کا ایک لیڈر اور آواز بن کر ابھرا:سینئر صحافی رانا عظیم
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ حکومت
مارچ
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین
جون