کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسری کی خوشی کی خاطر وہ خود کو تبدیل نہیں کریں گی۔انہوں نے ٹرول کرنے والوں کو صاف جواب دیا کہ وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔ہر آئے دن شعور بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر نامناسب رویہ، تنقید اور ٹرول کرنے والوں کیلئے واضح پیغام دیا ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ ہر گزشتے دن کے ساتھ مجھ میں شعور بڑھ رہا ہے ، بطور انسان خطائیں بھی کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دن سے ان سوچوں میں غرق ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ تنقید اور نفرت پھیلانے والوں کو خوش کرنے کیلئے کیا کریں، کچھ دن کی سوچ و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ہم کیوں کسی کو خوش کرنے کیلئے بلاوجہ کوشش کریں۔
اداکارہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو اب سمجھ جانا چاہئے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہیں۔اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے وہ کبھی خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔