خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے گریز کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نعیم حنیف کے عید اسپیشل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ لکھنے کی صلاحیت اللہ تعالیٰ انسان کو دیتا ہے اور یہ صلاحیت کسی کو سکھائی نہیں جاسکتی، یہی وجہ ہے کہ اُن کا کوئی باقاعدہ شاگرد نہیں ہے، البتہ وہ لوگوں کی رہنمائی ضرور کرتے ہیں، مگر لکھنا سکھانا ممکن نہیں۔

فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجابی فلمیں بننا بند ہوگئیں، پاکستان میں پنجابی فلم کے بغیر اردو فلم نہیں چل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی فلموں کا معیار ہدایت کاروں نے خود خراب کیا، ان فلموں میں پنجاب کی اصل ثقافت کے بجائے ایک غیر متعلقہ ثقافت دکھائی گئی اور غنڈوں و بدمعاشوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، جس سے فلموں کا مجموعی معیار گر گیا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں لکھاری کو عزت دینا بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے عزت ملنی بند ہوگئی، میں اس انڈسٹری کا حصہ نہیں رہوں گا، کیونکہ لکھنے والا ایک باصلاحیت انسان ہوتا ہے اور اس کی عزت کرنا لازم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عندیہ دیا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ بہت کام کرلیا ہے، لہٰذا مستقبل میں ایسی صورتِ حال برقرار نہیں رہے گی۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید نے خلیل الرحمٰن قمر کے کئی پراجیکٹس میں کام کیا ہے، جن میں مشہور ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ اور فلمیں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور

امیر جماعت اسلامی پاکستان: ہمیں ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو

مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے

نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا،

جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک

کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس

عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے