?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی تنہائی میں ہوئی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات انسان کو اپنی آخری گھڑی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں فردوس جمال نے ’آر ٹی ایس وِد 24 پلس‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور اداکارہ عائشہ خان کی المناک موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل بہت غمزدہ ہو گیا تھا، خاص طور پر یہ جان کر کہ ان کے آخری وقت میں کوئی ان کے پاس موجود نہ تھا۔
اداکار نے کہا کہ عام طور پر اگر کوئی مر جائے تو ہم اسے سانحہ نہیں کہتے، کیونکہ موت ایک فطری عمل ہے، ہم سب نے مرنا ہے، صرف اللہ ہی ہمیشہ باقی رہنے والا ہے، مٹی کو مٹی میں ملنا ہے، انسان کو واپس جانا ہے، یہ قدرتی عمل ہے، لیکن اس طرح کی واپسی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ جس انداز میں یہ واقعات پیش آئے وہ افسوسناک ہے، ان واقعات نے دل کو بے چین کر دیا ہے اور دل میں یہی خیال آ رہا ہے کہ معلوم نہیں جب ان کی موت ہوگی تو ان کے پاس کوئی ہوگا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی اہمیت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک لوگوں کی نگاہوں میں اس کی کوئی وقعت باقی ہو، جیسے ہی وہ وقعت ختم ہو جائے انسان اپنی قدر کھو دیتا ہے۔
ان کے مطابق جب تک انسان دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، تب تک اس کی قدر کی جاتی ہے، لیکن جیسے ہی وہ فائدہ دینا بند کر دے، اس کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اب دور بہت بدل چکا ہے، اب انسان کے خونی رشتے بھی یہ دیکھتے ہیں کہ یہ شخص ہمیں کیا فائدہ پہنچا رہا ہے، اگر آپ گھر میں کچھ نہیں کرتے تو گھروالوں کا رویہ آپ کے ساتھ بدل جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا انسان بہت زیادہ مادیت پسند ہو گیا ہے، اب وہ ہر شخص کو صرف اس نظر سے دیکھتا ہے کہ وہ ہمیں کیا فائدہ دے سکتا ہے، اگر کسی شخص سے انہیں کوئی فائدہ نہ ہو تو وہ اسے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔
فردوس جمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ اور رویہ بہت منفی ہو چکے ہیں، ہم اتنے مادیت پرست ہو گئے ہیں کہ کسی کی تعریف میں دو بول کہنا بھی ہمیں گراں گزرتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاشیں ان کی موت کے کئی دن بعد ان کے گھروں سے ملی تھیں۔
20 جون کو عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، جب کہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش گزشتہ ہفتے ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب
نومبر
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے گئے
?️ 6 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے
دسمبر
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا
?️ 3 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک
مئی
فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6
مارچ
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
سعودی صیہونی تعلقات کے بارے میں صیہونی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین
اگست
ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس
مئی