حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو وائرل

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے نادیہ خان کے دعووں کو سچ مان لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں حبا بخاری کو شوہر آرز احمد کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حبا بخاری اور ان کے شوہر سمیت متعدد پاکستانی فنکار ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کے لیے لندن میں موجود ہیں اور اسی دوران حبا بخاری کی بنائی گئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حبا بخاری کو سیاہ پینٹ شرٹ اور اوور کوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں حبا بخاری کا ’بے بی بمپ‘ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو کے دوران اداکارہ ہاتھ سے پیٹ کو ڈھانپتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں حبا بخاری اگرچہ اپنے حمل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتیں، تاہم وہ ویڈیو بنانے والے کو بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ انہیں شدید بھوک لگی ہے اور ان کے شوہر ویڈیو بنانے والے سے قریب میں کھانے پینے کی جگہ معلوم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں حبا بخاری کے بڑھے ہوئے پیٹ کو دیکھ کر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان کے دعوے کو درست قرار دیا، جس میں انہوں نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

مداحوں نے حبا بخاری کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نادیہ خان نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں اور انہیں یہ بات اداکارہ کے شوہر نے خود بتائی تھی۔

اگرچہ حبا بخاری اپنے یوٹیوب ولاگز میں اپنے حمل اور یوٹیوب پر جھوٹے بچوں کی پیدائش پر بات کر چکی ہیں لیکن انہوں نے نادیہ خان کے دعووں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اب لندن سے ان کی وائرل ویڈیوز میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم تاحال اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش پر اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

حبا بخاری نے آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

 ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع

?️ 20 ستمبر 2025 ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع

سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات روکنے کے لیے دباؤ

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب اقوام متحدہ کے حکام پر یمن میں انسانی حقوق

نیتن یاہو کی بربریت نے ٹرمپ کی آواز بھی نکال دی

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی گرمجوشی اور نسل کشی سفاکیت کی

اسحاق ڈار کے رکن شوگر ایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبر درست نہیں۔ عطاتارڑ

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا

سلمان خان کوسعودی حکام نےخصوصی اعزاز سے نوازا

?️ 12 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کو سعودی حکام کی جانب

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل

ایک پاکستانی محقق کے نقطہ نظر سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیادیں اور ضروریات

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی محقق نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے