جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

جیا بچن بھی کورونا وائرس  کا شکارہوگئی

?️

ممبئی (سچ خبریں)عالمی وباکورونا وائرس کے وار جاری ہیں، بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ و سینئر اداکارہ جیا بچن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ شبانہ اعظمی کے بعد اب جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد کرن جوہر کی ملٹی اسٹار فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبانہ اعظمی کے بعد اب جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد کرن جوہر کی ملٹی اسٹار فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2 فروری کو شروع ہونا تھا اور 14 فروری کو شوٹنگ ختم ہونی تھی، پہلے شبانہ اعظمی اور اب جیا بچن کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے کرن جوہر نے اب شیڈول منسوخ کر دیا ہے کیونکہ وہ باقی کاسٹ اور عملے کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں شبانہ اعظمی اور جیا بچن اہم کردار ادا کریں گی۔اس فلم کے مرکزی کردار میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نظر آئیں گی جبکہ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

غیر قانونی سگریٹ سے حکومت کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان

?️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی

پاکستان ایک پر امن ملک ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان

شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی

ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج

ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ

راکھی ساونت نے قائم کیا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

?️ 25 فروری 2021 نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اور

ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے