?️
سچ خبریں: عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامے ’کورلش عثمان‘ کے اثرات سرحدوں سے بھی آگے بڑھ گئے، اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے ڈرامے ’کورلش عثمان‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اسلام قبول کرلیا۔
ترک پروڈکشن کمپنی بزداگ فلم کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نے یہ ڈراما دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔
اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا مارٹینیز نے بتایا کہ انہوں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔
ان کے مطابق سیریز کی کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا اور ’کورلش عثمان‘ دیکھنا شروع کرنے کے تقریباً 2 سال بعد انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد جولیتا مارٹینیز نے استنبول کا سفر کیا، جہاں انہوں نے بزداگ فلم کے سیٹس کا دورہ کیا، قائی قبیلے کے کیمپ کو دیکھا اور شو کے مختلف فلمی مقامات کی سیر کی۔
انہوں نے اس تجربے کو ایک ’روحانی زیارت‘ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے اندر ایک نیا احساس محسوس کیا، جیسے ان کی زندگی دوبارہ شروع ہوئی ہو اور وہ اس سب سے محبت کرتی ہیں۔
ترکیہ کے ڈرامے ’کورلش عثمان‘ نے اپنے آغاز سے ہی ترکیہ سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، جس کا سہرا اس کی عمدہ کہانی اور اعلیٰ پروڈکشن کو دیا جاتا ہے، یہ ڈراما عثمانی سلطنت کے قیام، اسلامی اقدار اور ثقافتی ورثے کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مایا علی کے خوبصورت انداز اپناکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} خوبرو اداکارہ مایا علی کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ
مارچ
امریکہ فسطینی بچوں کو مارنے کے لیے اب صیہونی حکومت کو کیا دے رہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کی تشویش
مارچ
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان نیا مالی تعاون
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی
جنوری
چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح اثر و رسوخ بڑھایا؟
?️ 18 نومبر 2025 چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح
نومبر
لاہور میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح کر دیا گیا
?️ 17 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر
مئی
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے
مئی
پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان
جنوری