بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تو ہدایت کار نے ڈرامے کی پیش کش کردی، منزہ عارف

?️

لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن کے لیے گئی تھیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں بھی کام کی پیش کش کردی۔

منزہ عارف نے حال ہی میں ’مذاق رات‘ میں کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، ان کے خاندان میں کوئی بھی فرد شوبز میں کام نیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے متعدد کردار ان کی شہرت کا سبب بنے، عمران اشرف کے ساتھ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں کیا گیا کردار بھی ان کی وجہ شہرت بنا۔

اداکارہ نے کہا کہ کرداروں اور کام کی وجہ سے لوگ پہچان کر عزت دیتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یک طرفہ محبت سمجھ نہیں آتی، ان کے خیال میں محبت ایک عمل ہے، جس کا رد عمل آنا لازمی ہوتا ہے، جس کا کوئی رد عمل نہ آئے، وہ چیز بیکار ہوتی ہے۔

منزہ عارف کے مطابق شادی سے قبل پھولوں کے تحائف دے کر محبت جتانا شادی کے بعد ہونے والی محبت کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے، شادی کے بعد والی محبت مضبوط اور پائدار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے شوہر انہیں پھولوں کے تحائف دے کر ان سے محبت نہیں جتاتے لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو فون کرکے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے دوائی لی یا نہیں؟ اور یہی سب سے اہم محبت ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی جب وہ کام کرکے کراچی سے واپس لاہور جاتی ہیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر لینے آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز کرنے میں تاخیر نہیں کی، وہ درست وقت پر آئیں، ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

منزہ عارف کے مطابق ان کے بیٹوں کو اداکاری کا شوق تھا اور وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں کام کی پیش کش کی۔

انہون نے بتایا کہ ہدایت کار نے پہلے ان کے شوہر کو فون کرکے کام کی پیش کش کی، پھر ان کے شوہر نے انہیں فون کرکے کام کا بتایا اور انہوں نے حامی بھرلی۔

اداکارہ کے مطابق پہلی بار انہوں نے بیٹوں کے ساتھ ہی ڈرامے میں کام کیا، انہوں نے پرنسپل کا کردار ادا کیا، ان کا بیٹا خراب طالب علم بنا تھا، انہوں نے بیٹے کو ڈرامے میں ڈانپ بھی پلائی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی اقدامات کا مقصد مغربی کنارے کو  خطر ناک صورتحال کی طرف لے جانا ہے

?️ 12 ستمبر 2025صیہونی اقدامات کا مقصد مغربی کنارے کو  خطر ناک صورتحال کی طرف

سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں

’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے والوں کو عام خواتین کے مسائل کا علم ہی نہیں، فائزہ گیلانی

?️ 2 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا ہے کہ ’فیمنزم‘ کا

روس پورے یورپ سے جنگ کر رہا ہے: امریکی میگزین

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی جریدے کا دعوی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب

وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

شاہ رخ کی نئی فلم جوان نے ایک دن میں کتنے ڈالر کمائے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں

پاکستان ایک پر امن ملک ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے