🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ سے دوستی اور تعلقات پر بات کرتے ہوئے اس بات پر بھی شکوہ کیا ہے کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے بری خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔
اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر بادشاہ سے دوستی اور تعلقات پر بھی بات کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں جب میزبان نے اداکارہ سے بادشاہ سے دوستی اور تعلقات سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پہلے تو اسے ذاتی مسئلہ قرار دے کر فراریت اختیار کرنے کی کوشش کی لیکن میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے عوامی شخصیت ہیں۔
میزبان کے اصرار پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بادشاہ نے ان کی کسی انسٹاگرام ریل پر کمنٹ کیا تھا، جس متعلق مداحوں نے انہیں مینشن کرکے بتایا۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ بادشاہ کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹ کیے جانے کے بعد انہوں نے بھارتی گلوکار کو ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھیجا اور ان سے دعا سلام کی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بادشاہ کے ساتھ صرف دعا سلام والی دوستی ہے جب کہ ان سے تعلقات سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جنہیں پڑھ کر انہیں افسوس بھی ہوتاہے۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ان کے تعلقات سے متعلق افواہیں اور خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے میں ان کی کوئی غلطی یا قصور نہیں اور لوگوں کے صرف ان کی ازدواجی حیثیت کی وجہ سے ایسی خبریں نہیں پھیلانی چاہیے۔
ان کی بات سے میزبان نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ کسی کے بھی غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ان کے رومانوی تعلقات کی افواہیں نہیں پھیلائی جانی چاہییے۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر پہلی بار دسمبر 2023 میں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے حوالے سے بات بھی کرتے دکھائی دیے۔
بعد ازاں دونوں کی دبئی میں ہی ملاقاتوں کی مزید ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں اور بعض افراد نے خیال ظاہر کیا کہ شاید دونوں کسی منصوبے میں ایک ساتھ بھی کام کریں۔
سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اب ہانیہ عامر نے پہلی بار بادشاہ سے دوستی اور ان کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیوں پر کھل بات کی ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ
🗓️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام
اپریل
ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں با حجاب طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان میں مسلمانوں کےساتھ امتیازی سلوک کو آگے بڑھاتے ہوئے اس
فروری
صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران
جون
کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں
🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
جولائی
پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ
ستمبر
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور
دسمبر
جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور
دسمبر
بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ
ستمبر