?️
سچ خبریں: بالی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے پڑھائی میں کمزور ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا پر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی کرن جوہر کے ہمراہ ایک تقریب سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شرکا سے گفتگو کے دوران انہیں پڑھائی میں کمزور ہونے کا اعتراف کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
ویڈیو میں رنویر سنگھ کو سفید رنگ کے تھری پیس سوٹ میں چیئر پر بیٹھے اور ہاتھ میں مائیک پکڑے دیکھا جاسکتا ہے ،گفتگو کے دوران رنویر سنگھ نے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا یہاں کوئی 100 میں سے صفر لایا ہے؟
جس کے بعد رنویر نے خود ہی بتادیا کہ میں لایا ہوں مجھے ریاضی (میتھس) میں صفر ملا تھا،انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں مجھے مائنس 10 ملے تھے، اسی گفتگو کے دوران عالیہ نے بتایا کہ انھیں فزکس میں 100 میں سے 8 نمبر ملے تھے۔
مزید پڑھیں: فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں پڑھائی میں بالکل بھی اچھا نہیں تھا لیکن اب
محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم ضروری ہے، رسمی تعلیم ضروری ہے آپ کو پتہ ہونا چاہیے آپ کیا حاصل کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوم القدس کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینی گرفتار
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں
اپریل
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے
اکتوبر
حسن نصراللہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:تہران میں حزب اللہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا
جولائی
افغانستان کا استحکام خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطے کی سماجی و
مئی
بھارت کے خلا ف اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرپاکستان
فروری
صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت
جون
سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی جاری، مسلم خواتین کے خلاف نیا قانون منظور کرلیا گیا
?️ 29 اپریل 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی
اپریل
بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے
نومبر