باحجاب لڑکی کو  ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے: جاوید اختر

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے باحجاب طالبہ مسکان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے باحجاب لڑکی کو اس طرح ہراساں کرنا  شرم کا مقام ہے۔ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جاوید اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں کبھی بھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ’ اس سب کے باوجود مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرچہ وہ اس میں ناکام رہے لیکن کیا یہ ’مردانگی‘ ہے؟ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت

🗓️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام

ہم نے 10 ممالک میں نئے سفارت کار بھیجے ہیں: طالبان وزیر خارجہ

🗓️ 5 فروری 2023  سچ خبریں:امیر خان متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں

مسئلہ کشمیر کو حل کیئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں: محبوبہ مفتی

🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر

انتخابی شیڈول کا اعلان کب کیا جائے گا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

🗓️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے انتخابی شیڈول

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یمن نے سال 2024 کا اختتام امریکہ اور صیہونی حکومت

طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی

سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے