🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کرنے والی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے ایوارڈز کی تقریب میں اس لیے بھی نہیں جاتیں، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوتا۔
سونیا حسین 2021 میں لکس اسٹائل کی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اظہار افسوس کر چکی ہیں، اس وقت انہوں نے اپنے ڈرامے مقبول ڈرامے ’سراب‘ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوریز میں برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اس وقت سونیا حسین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ اس بات سے افسردہ ہیں کہ ’سراب‘ جیسے ڈرامے کو ایوارڈ کے لیے ایک بھی نامزدگی نہیں ملی۔
علاوہ ازیں وہ دوسرے مواقع پر بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتی دکھائی دی تھیں۔
ان کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات بھی وقتاً فوقتاً لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سال 2023 کی نامزدگیوں پر بھی بعض شخصیات نے تنقید کی تھی۔
رواں برس کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد سونیا حسین نے حال ہی میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایسے ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے ایوارڈز تقریب میں اداکاراؤں کے لباس اور فیشن پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کے اعتراضات فضول ہیں، ہر کسی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا اسٹائل اور فیشن کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ لکس اسٹائل ایوارڈز ہوتا ہے کہ اسٹائل اور فیشن کے لیے ہے، اس لیے ہر کوئی اپنی اپنی مرضی کے مطابق فیشن اور لباس کرتا ہے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور اسٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔
سونیا حسین نے کہا کہ اگر انہیں کسی ایک اداکارہ کو ایوارڈ دینے کا موقع ملے تو وہ سجل علی کو دیں گی جب کہ اداکاروں میں وہ نعمان اعجاز کا انتخاب کریں گی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتیں، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ باقی ایوارڈز میں عام طور پر وہ لوگ جا رہے ہوتے ہیں، جنہیں ایوارڈز مل رہے ہوتے ہیں یا پھر وہ شخصیات جاتی ہیں، جنہیں تیار ہونے اور بناؤ سنگھار کرنے کا شوق ہوتا ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ اس بار اگرچہ وہ فلم کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں گئیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ ایوارڈز منتطمین اداکاروں کو پہلے بتا دیتے ہوں گے کہ انہیں ایوارڈ دیا جا رہا ہے لیکن وہ یہ بات کسی اور کو نہ بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایسے ایوارڈز میں اس لیے نہیں جاتیں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن انہوں نے اس پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی پر حکومت کا ردعمل
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر
جولائی
وفاقی کابینہ نےمنی بجٹ کی منظوری دےدی: فواد چوہدری
🗓️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ
دسمبر
نسلہ ٹاور گرانے یا نہ گرانے سے متعلق انتظامیہ تابحال فیصلہ نہ کرسکی
🗓️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر
جون
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
🗓️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے
جنوری
ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے
اکتوبر
وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا
🗓️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان
مئی
نئی نسل کے مرد و خواتین ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں، سیمی راحیل
🗓️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ نئی
نومبر
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
🗓️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست