اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین اور بھائیوں کے انتقال کے بعد جب ان کا گھر اور گاڑیاں بھی ان سے چھین لی گئیں تو انہیں ایک خدا ترس خاندان نے گھر میں پناہ دی۔

ماضی کی گلیمرس ہیروئن نے حال ہی میں اداکارہ صاحبہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کت کئی رازوں سے پردے اٹھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل نام سائرہ تھا لیکن انہیں فلمی نام لیلیٰ دیا گیا اور انہیں ایک ساتھ شمیم آرا اور سید نور نے فلموں میں کام کی پیش کش کی۔

ان کے مطابق پہلی بار فلم ساز شمیم آرا نے انہیں ایک تقریب میں دیکھا، اس وقت ان کے بال چھوٹے لڑکوں کی طرح ہوتے تھے اور دیکھتے ہی انہیں فلم میں کام کی پیش کش کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریما اور میرا کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا، انہوں نے فلم میں دونوں اسٹارز کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم اسٹار لیلیٰ نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ تمام فلم سازوں کو ان میں صرف گلیمرس نظر آیا، انہیں بولڈ اور گلیمر کردار دیے گئے۔

ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 10 سال قبل انتقال کر گئی تھیں،جس کے بعد ان کی زندگی میں زوال شروع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے بعد ان کے بھائی میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر عمر کا انتقال ہوگیا جو کہ ان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی میک اپ ڈائریکٹر کو دشمنوں اور جلنے والوں نے زہر دیا ہوگا۔

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے بھائی کب انتقال کر گئے، تاہم بتایا کہ وہ 12 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے لیکن جاں بر نہ ہوسکے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ نے بتایا کہ بڑے بھائی کے بعد ان کے چھوٹے بھائی جو کہ ان کے لیے بیٹے کی طرح تھے، وہ بھی استھما کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

لیلیٰ نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی کو استھما (سانس میں تکلیف کی بیماری) تھی اور وہ اسی وجہ سے محض 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے مطابق بعد ازاں کورونا کے دور میں ان کے والد بھی انتقال کر گئے، جس کے بعد ان سے ان کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی چھین لی گئیں۔

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان سے گھر اور گاڑیاں کس نے اور کیوں چھینی؟ تاہم بتایا کہ اہل خانہ کے انتقال کے بعد ان سے گھر اور گاڑیاں چھین کر ایک ہی دن میں انہیں بنگلے سے سڑک پر لا کھڑا کردیا گیا۔

لیلیٰ کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھر اور گاڑیاں چھینی گئیں تب صرف اور صرف اداکار احسن خان نے انہیں فون کرکے اچھے اچھے مشورے دیے، باقی کسی نے ان کی کوئی خبر نہیں لی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اہل خانہ کے انتقال اور گھر و گاڑیاں چھن جانے کے بعد انہیں ایک سید گھرانے نے پناہ دی، انہوں ںے ان کا روحانی علاج کیا، انہیں زندگی کی طرف لوٹایا اور اب وہ پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔

خیال رہے کہ لیلیٰ کا شمار 1990 کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے اداکار شان، سعود، بابر اور احسن خان سمیت مختلف اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

مشہور خبریں۔

اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انقلاب لانے کا اعلان

?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر

کیا دمشق اور آنکارا کے تعلقات سے شام کا 12 سالہ بحران ختم ہو جائے گا؟

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ ترکی اور شام کے رہنما دونوں ممالک

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد

فلمی صنعت میں سعودی صیہونی تعاون کا انکشاف

?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:پی آر نیوز وائر ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ سعودی

فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر

شام کے بارے میں عرب-بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر؛ کیا ہوا؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:ریاض میں شام کے حوالے سے عرب اور غیرعرب ممالک کے

غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے

بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرون حملہ، خطرے کے سائرن بجنا شروع

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے منگل کی صبح بغداد میں امریکی سفارت خانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے