اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں جن  کی موت کی خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، ارونا بھاٹیہ کا  شدید علالت کے بعد انتقال ہوا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی۔اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور  میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گُزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دُعاؤں اور ساتھ کے لیے شُکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

اکشے کمار کی والدہ کی موت پر بھارتی شوبز شخصیات سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف، پاکستان کا موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے سے قبل بورڈ میٹنگ کیلئے پُرامید

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

شکاگو کے لیے 2021 کا سب سے زیادہ تشدد بھرا دن

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں جمعرات کو بتیس افراد

ذوالفقار جونیئر کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جرمن فیسٹیول میں شرکت سے انکار

?️ 19 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ، فلم

سید حسن نصراللہ نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ صیہونی

عام انتخابات: 3 ہزار 200 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد

سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں)  سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے

زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:   نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی

صیہونیوں کی ایران-امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی پالیسی پر اثراندازی کی کوشش

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق دوسرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے