آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید

آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجوہات میں ایک وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا تھاجس پر پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے، آپ اس کا کب احساس کریں گے۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اپنی بات پوری طرح سمجھائیں۔ جتنا فوکس آپ نے فحاشی پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔

آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ جناح اور بھٹو کے بعد آپ ہی واحد وزیراعظم ہیں جس کی بات پورا پاکستان سنتا ہے۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو سب نے دیکھا۔آپ نے کوئی خاص کتاب پڑھنے کا کہا سب نے عمل کیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح بےحس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو برائے مہربانی اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم میرے لئے آپ میرے وزیر اعظم نہیں۔آمنہ الیاس نے اپنے پیغام کے ساتھ انسٹاگرام پر عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ مایوسی ہوئی،تکلیف پہنچی اور دل ٹوٹا۔

عوام سے براہ راست کال وصول کرنے والے ایک پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ریپ کے بارے میں حکومت نے سخت قوانین بنائے ہیں لیکن ایسے جرائم کے بڑھنے کی وجوہات کو بھی دیکھنا ہوگا اور ان میں سے ایک وجہ فحاشی کا پھیلنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صرف قانون بنانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لیے پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855

لبنانی عوام کے بارے یورپی یونین کا عوام فریبانہ بیان

🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے امریکی قیادت

الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید

🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو

حاجی آج میدان عرفات میں

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ

عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی

عراقی مزاحمتی تحریک کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب

جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی

🗓️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے