?️
کراچی: (سچ خبریں) فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی ہر سال ہونے والی تقریب کوئی نہ کوئی نیا تنازع چھوڑ کر جاتی ہے اور اس سال کی تقریب ملالہ یوسف زئی سے کیے جانے والے نامناسب سوال کی وجہ سے خبروں میں ہے۔
95ویں سالانہ ایوارڈز تقریب 13 مارچ کو لاس اینجلس میں ہوئی، جس میں پہلی بار ملالہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی اور ان کے ہمراہ ان کے شوہر عصر ملک بھی ساتھ تھے۔
ملالہ یوسف زئی نے تقریب میں جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا بولڈ لباس پہن رکھا تھا اور اپنے منفرد فیشن اور لباس کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنیں اور ان کی تعریفیں کی گئیں۔
’آسکر‘ کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی دوسری ہولی وڈ شخصیات کی طرح توجہ کا مرکز رہیں، تاہم تقریب میں اس وقت وہ زیادہ لوگوں کی توجہ کا سبب بنیں جب تقریب میں وقفے کے دوران میزبان جمی کیمل نے ان سے ایک متنازع سوال کیا۔
’اے بی سی‘ نیوز کی جانب سے شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں وقفے کے دوران میزبان جمی کیمل ملالہ یوسف زئی کے پاس آتے ہیں اور ان کی تعریفیں کرنے کے بعد ان سے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا سوال پوچھتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان ملالہ یوسف زئی کی انسانی حقوق، خواتین کی خود مختاری اور تعلیم پر کام کی تعریفیں کرتے ہیں۔
بعد ازاں وہ ان سے سوال کرتے ہیں کہ تقریب میں بیٹھے ایک شخص نے آپ سے پوچھا ہے کہ وہ بتائیں کہ کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟
میزبان کے سوال پر تقریب میں بیٹھے افراد مسکرا دیتے ہیں، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کے سوال پر ملالہ یوسف زئی پریشان ہوگئیں اور ان کے چہرہ مرجھا گیا۔
تاہم ملالہ یوسف زئی نے حاضر دماغی سے میزبان کو جواب دیا کہ وہ صرف ’امن‘ کی بات کرتی ہیں، انہیں اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔
میزبان جمی کیمل کی جانب سے ملالہ یوسف زئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی ملالہ یوسف زئی کے جواب کی تعریفیں بھی کیں۔
ملالہ یوسف زئی کے والد نے بھی بیٹی سے نامناسب سوال کیے جانے پر ٹوئٹ کی اور بیٹی کی حاضر دماغی کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اپنی والدہ کی طرح بہادر قرار دیا۔
زیادہ تر لوگوں نے ملالہ یوسف زئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’بے شرم‘ قرار دیا اور ساتھ ہی آسکر اکیڈمی سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انہیں میزبانی نہ دی جائے۔
کچھ صارفین نے سوال کیا کہ میزبان کا سوال کیا واقعی مزاحیہ تھا؟ لوگوں نے سوال کو نامناسب قرار دیا۔
یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ چند ماہ قبل ایک ایوارڈ تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکار ہیری اسٹائل کو اداکار کرس پان کے قریب بیٹھنے کے دوران تھوکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
مذکورہ ویڈیو کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ ہیری اسٹائل نے کرس پان پر تھوکا تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی لیکن بعد ازاں کرس پان نے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری
بنوں واقعہ اور آپریشن عزم استحکام کے بارے میں بیرسٹر سیف کا بیان
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے
جولائی
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر
کیا ایران اور امریکہ نے جوہری مسئلے کے بارے میں بات چیت کی ہے؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ قطر نے
ستمبر
کیا ایران خطے میں جنگ کا خواہاں ہے؟ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو
اکتوبر
آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی
ستمبر
شام کی ایک اور کامیابی
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی
جون
ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، الیکشن کمیشن
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان اور وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، کسی کے دباؤ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔
مارچ