?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کی فہرست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے فوجی جرنیلوں اور ججوں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
حکومت کی طرف سے 2002 سے 2022 تک ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کے ایک دن بعد تحریک انصاف نے فوجی جرنیلوں اور ججوں کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات نے واضح کیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے کس طرح توشہ خانہ کو لوٹا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فہرست ایک اور ثبوت ہے کہ کس طرح ان خاندانوں نے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، گزشتہ 15 ماہ میں ان لوگوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس سے متعلق بے تہاشہ الزام عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی نے توشہ خانہ تحائف رکھنے کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا ہے تو وہ عمران خان ہیں جنہوں نے سب سے کم تحائف رکھے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے واضح طور پر قانون کا غلط استعمال کیا اور کروڑوں روپے کے تحائف اپنے پاس رکھے اور یہاں تک کہ انہوں نے پائن ایپل کا باکس تک نہیں چھوڑا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تحائف کی فہرست نامکمل ہے کیونکہ اس میں صرف 2002 کے بعد کا ریکارڈ شامل ہے۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ 1988 سے حاصل ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں جس میں فوجی جرنیلوں اور ججوں کی طرف سے حاصل کیے جانے والے تحائف کی فہرست بھی اس میں شامل ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں مقدس ڈاکٹرائین کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سیاست دانوں کے ساتھ ججوں اور جرنیلوں کے تحفوں کا بھی انکشاف ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کو یہ بھی درخواست کی ہے کہ ایک آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے تاکہ اس بات کا تعین ہوسکے کہ آیا کہ حاصل کیے جانے والے تحائف کی قیمت قانون کے تحت ادا کی گئی اور ان کو ڈکلیئر کیا گیا یا نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف نے لاکھوں روپے کی گھڑیاں رکھیں لیکن کیا انہوں نے وہ گھڑیاں ٹیکس ریکارڈ میں ظاہر کی ہیں، اور کیا فیڈرل بورڈ روینیو کے پاس ان سب تحائف کی تفصیلات ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ توشہ خانہ تحائف پر ایک آزادانہ کمیشن کو تفتیش کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے بارے میں روسی فلاسفر کی انتہائی اہم پیشگوئی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:روس کے معروف فلسفی اور مفکر، الکساندر دوگین نے امریکی سیاست
جنوری
آسٹریائی اخبار کی امریکی میڈیا کے ساتھ ٹرمپ کی شام کی ضیافت کی مختلف روایت
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: آسٹریائی اخبار "ڈیر سٹینڈرڈ” نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
اپریل
صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا
?️ 23 نومبر 2022خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے
نومبر
ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے
جون
این ایس سی کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی:گورنر پنجاب
?️ 6 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی
مئی
عمران خان کا کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسان
ستمبر
امریکی بدعنوانی کے معروف کیس سے "ٹرمپ” کا نام خفیہ طور پر حذف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو (FBI) نے
اگست
کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم الشان
مارچ