آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست ممبئی کی سیشن کورٹ نے بھی مسترد کر دی ہے ۔سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ ہفتے 14 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے 20 اکتوبر کی دوپہر کو سنایا گیا۔ آریان خان کو تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رہنے کا حکم دیا۔آریان خان 7 اکتوبر سے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان کا ریمانڈ 21 اکتوبر تک ختم ہوگا، جس کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عدالتی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ضمانت دی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔سیشن کورٹ کی جانب سے بھی ضمانت درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بولی وڈ اداکار کے بیٹے کے وکلا اعلیٰ عدالت سے کب تک رجوع کردیں گے۔

سیشن کورٹ سے قبل میٹروپولیٹن عدالت نے بھی آریان خان کی ضمانت 7 اکتوبر کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، جس کے بعد اب ان کا کیس سیشن کورٹ میں چل رہا ہے۔

آریان خان نے سیشن کورٹ میں 9 اکتوبر کو ضمانت درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد 11 اکتوبر کو ان کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی اور 14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے ان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے 20 اکتوبر کو سنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال

🗓️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر

ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں

صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے

شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو  ذمہ دار ٹھہرایا

🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے

طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر

🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور

حقیقت کے قلب میں گولی

🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل صرف جنگ

عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت

🗓️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق

کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے