کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ وہ والدہ سے جس لڑکے کو ملواتی ہیں، ان کی والدہ ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھ لیتی ہیں، اس لیے اب انہوں نے والدہ کو لڑکوں سے ملوانا چھوڑ دیا۔
فجر شیخ نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق کراچی سے ہے، ان کے والد ان کی کم عمری میں انتقال کر گئے تھے اور وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہیں۔
ان کے مطابق وہ سات بہن اور بھائیوں میں سب سے کم عمر ہیں، ان کے بڑے بھائی اور بہنیں ان سے 15 سے 13 سال بڑے ہیں، انہون نے انہیں بچوں کی طرح پالا ہے۔
فجر شیخ کے مطابق انہیں اداکاری کا زیادہ شوق نہیں تھا، انہیں بینکنگ سیکٹر میں ملازمت کرنے کا شوق تھا اور انہوں نے اکاؤنٹنگ کی تعلیم بھی لیکن بعد میں ان کا ارادہ بدل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2015 میں انہوں نے بیوٹی سیلونز کے لیے اشتہار میں کام کیا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا اور انہوں نے چند آڈیشن بھی دیے لیکن ان کا انتخاب نہیں ہوسکا۔
اداکارہ کے مطابق بعد ازاں انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں اداکاری سیکھنے کے لیے داخلہ لیا اور اسی دوران ہی وہ تھیٹرز کرنے لگیں، جس کے بعد 2021 میں انہوں نے اداکاری شروع کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں، تب ہی ان کے رشتے آنے شروع ہوگئے تھے جب کہ وہ کہیں بھی میلاد کی تقریب میں شرکت کرنے جاتی تھیں تو اگلے دن آنٹیاں ان کے رشتے لے کر پہنچ جاتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھویں کلاس میں پڑھنے کے دوران ہی ان کے رشتے آنے شروع ہوئے تھے اور انہوں نے منع کرنا شروع کیا، بعض خواتین تو رشتوں کے لیے ان کے پیچھے پڑ گئیں۔
فجر شیخ کا کہنا تھا کہ شروع میں ان پر شادی کے لیے دباؤ رہتا تھا، ہر لڑکی پر اہل خانہ کی جانب سے شادی کا دباؤ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ڈاکٹر بن جاتی ہیں، ان سے متعلق بھی لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ڈاکٹر بن گئی تو کیا ہوا، شادی تو نہیں کی نا؟
فجر شیخ کے مطابق اب شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان پر شادی کا زیادہ دباؤ نہیں رہتا، اب گھر والوں کو لگتا ہے کہ جس طرح انہوں اپنا کیریئر خود بنایا، اسی طرح وہ شادی بھی خود ہی کرلیں گی۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی امی ابھی بھی ان کی شادی سے متعلق سوچتی رہتی ہیں، وہ ان کی جانب سے ملوانے والے ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھتی ہیں۔
فجر شیخ کا کہنا تھا کہ وہ جس بھی لڑکے سے والدہ کو ملواتی ہیں، وہ اسے اپنا داماد سمجھنے لگتی ہیں اور بار بار اس لڑکے سے متعلق پوچھنے لگتیں اور ان کی تعریفیں کرنے لگتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق والدہ کی جانب سے ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھنے کی وجہ سے اب انہوں نے والدہ کو لڑکوں سے ملوانا چھوڑ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
13,000 سے زیادہ یوکرینی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے
مارچ
غزہ میں بھیجی جانے والی امداد کی چوری
دسمبر
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
مئی
عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا
اکتوبر
پرنس ہیری کا طالبان کے 25 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوری
متحدہ عرب امارات کے ذریعہ صیہونی حکومت کا مطالبہ مسترد
اکتوبر
کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے
اپریل
امریکہ کی مداخلت سے کہاں امن آیا ہے؟:روس
ستمبر