امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ وہ والدہ سے جس لڑکے کو ملواتی ہیں، ان کی والدہ ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھ لیتی ہیں، اس لیے اب انہوں نے والدہ کو لڑکوں سے ملوانا چھوڑ دیا۔

فجر شیخ نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق کراچی سے ہے، ان کے والد ان کی کم عمری میں انتقال کر گئے تھے اور وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہیں۔

ان کے مطابق وہ سات بہن اور بھائیوں میں سب سے کم عمر ہیں، ان کے بڑے بھائی اور بہنیں ان سے 15 سے 13 سال بڑے ہیں، انہون نے انہیں بچوں کی طرح پالا ہے۔

فجر شیخ کے مطابق انہیں اداکاری کا زیادہ شوق نہیں تھا، انہیں بینکنگ سیکٹر میں ملازمت کرنے کا شوق تھا اور انہوں نے اکاؤنٹنگ کی تعلیم بھی لیکن بعد میں ان کا ارادہ بدل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2015 میں انہوں نے بیوٹی سیلونز کے لیے اشتہار میں کام کیا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا اور انہوں نے چند آڈیشن بھی دیے لیکن ان کا انتخاب نہیں ہوسکا۔

اداکارہ کے مطابق بعد ازاں انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں اداکاری سیکھنے کے لیے داخلہ لیا اور اسی دوران ہی وہ تھیٹرز کرنے لگیں، جس کے بعد 2021 میں انہوں نے اداکاری شروع کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں، تب ہی ان کے رشتے آنے شروع ہوگئے تھے جب کہ وہ کہیں بھی میلاد کی تقریب میں شرکت کرنے جاتی تھیں تو اگلے دن آنٹیاں ان کے رشتے لے کر پہنچ جاتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھویں کلاس میں پڑھنے کے دوران ہی ان کے رشتے آنے شروع ہوئے تھے اور انہوں نے منع کرنا شروع کیا، بعض خواتین تو رشتوں کے لیے ان کے پیچھے پڑ گئیں۔

فجر شیخ کا کہنا تھا کہ شروع میں ان پر شادی کے لیے دباؤ رہتا تھا، ہر لڑکی پر اہل خانہ کی جانب سے شادی کا دباؤ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ڈاکٹر بن جاتی ہیں، ان سے متعلق بھی لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ڈاکٹر بن گئی تو کیا ہوا، شادی تو نہیں کی نا؟

فجر شیخ کے مطابق اب شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان پر شادی کا زیادہ دباؤ نہیں رہتا، اب گھر والوں کو لگتا ہے کہ جس طرح انہوں اپنا کیریئر خود بنایا، اسی طرح وہ شادی بھی خود ہی کرلیں گی۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی امی ابھی بھی ان کی شادی سے متعلق سوچتی رہتی ہیں، وہ ان کی جانب سے ملوانے والے ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھتی ہیں۔

فجر شیخ کا کہنا تھا کہ وہ جس بھی لڑکے سے والدہ کو ملواتی ہیں، وہ اسے اپنا داماد سمجھنے لگتی ہیں اور بار بار اس لڑکے سے متعلق پوچھنے لگتیں اور ان کی تعریفیں کرنے لگتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق والدہ کی جانب سے ہر لڑکے کو اپنا داماد سمجھنے کی وجہ سے اب انہوں نے والدہ کو لڑکوں سے ملوانا چھوڑ دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کا معاملہ، امریکی کمیشن نے محکمہ خارجہ سے اہم مطالبہ کردیا

🗓️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی برسر

اقوام متحدہ نے کیا کمال عدوان ہسپتال میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ہمیشہ کی طرح غزہ کی پٹی کے شمال

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

🗓️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو

جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف

🗓️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152

قوم سازی منصوبے کا اختتام ، وہ سبق جو امریکہ کو سیکھنا چاہیے

🗓️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنےملک کی طویل ترین جنگ کے

کارکن کے قتل کے ثبوت ختم کیے جارہے ہیں، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے، عمران خان

🗓️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے