اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور اس کے خلاف جدوجہد کی کہانی سنادی۔

اسما عباس نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کینسر سے صحتیاب ہونے کے سفر کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے کہا کہ بیماری کی تشخیص سے پہلے انہوں نے اپنے اندر غیر معمولی علامات محسوس کیں، ان کا وزن غیر معمولی طور پر کم ہو رہا تھا، جس پر وہ خوش تھیں، لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ کینسر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص میں وقت لگا، لیکن پھر بھی وقت پر بیماری کا پتہ چل گیا، جس کے بعد انہوں نے علاج میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ دو پروجیکٹس میں مصروف تھیں، لیکن انہوں نے انہیں چھوڑ کر فوراً علاج شروع کر دیا۔

اسما عباس کے مطابق ان کے بھائی اور کچھ دوستوں نے انہیں امریکہ جا کر علاج کروانے کا مشورہ دیا، لیکن والد کہتے تھے کہ موت کا فرشتہ کہیں بھی آسکتا ہے، اس لیے علاج پاکستان میں ہی کروایا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ نظر لگنا حقیقت ہے اور ان کے گھر والوں کی محبت اور خیال شاید بیماری کی وجہ بنی، لیکن الحمدللہ وہ اب ٹھیک ہیں۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ انہیں دیگر بیماریاں بھی ہیں، جیسے گردن میں پلیٹیں، بازوں کے پٹھے خراب ہیں اور وہ تقریباً بیس سال سے ذیابیطس کی مریضہ ہیں، لیکن شکر اللہ کا کہ وہ بہترین حالت میں ہیں اور اب بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام کرتے رہنے والا انسان صحت مند رہتا ہے اور منفی سوچوں سے دور رہتا ہے، جب کہ آرام یا کام چھوڑنے سے جسم میں درد اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اسما عباس کو 2021 میں کینسر ہوا تھا اور 2022 میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا کینسر کا ٹیومر شعاعوں کے ذریعے ختم کیا گیا اور انہوں نے 30 سیشنز لیے تھے، جس سے جسم کو نقصان پہنچا اور وہ کمزور پڑ گئی تھیں۔

بعد ازاں فروری 2024 میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کینسر سے مکمل صحتیاب ہو چکی ہیں اور نئی زندگی ملنے پر انہیں محسوس ہوا کہ خدا نے انہیں اپنی محبت سے نئی زندگی بخشی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:     یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ

شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا

?️ 13 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو

کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس

?️ 10 مئی 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے

سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ

نئے پوپ نے آج کی انسانی زندگی میں پیسے، ٹیکنالوجی اور لذت کی مرکزیت پر افسوس کا اظہار کیا

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پوپ لیو ۱۴ویں نے نئے پوپ کی حیثیت سے اپنے

شیریں ابو عاقلہ کی شہادت میں صیہونیوں کو بری کرنے کے لیے امریکہ کا استدلال

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے

اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے