?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام عائد کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں اور اداکار ان سے جلتے ہیں۔
انہوں نے یہ نکشاف بھی کیا کہ ایک مرد مداح نے انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں قیمتی گاڑی رینج روور تحفے میں دینے کی پیش کش کی، جس پر انہیں غصہ آیا۔
شیزل شوکت حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’حد کردی‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، تاہم وہ جب کم عمر تھیں تب ان کا خاندان کینیڈا منتقل ہوگیا تھا۔
ان کے مطابق وہ اداکاری کی وجہ سے کینیڈا سے پاکستان آئیں اور انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔
شیزل شوکت نے بتایا کہ ان کے والد افغانی نژاد ہیں جب کہ والدہ کشمیری ہیں اور ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 2020 کے ڈرامے ’پاکیزہ پھوپھو‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، مذکورہ ڈرامے کے لیے انہوں نے پہلے آڈیشن دیا اور انہیں اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کینیڈا میں رہنے کی وجہ سے انہیں ابتدائی طور پر اردو بولنے میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس وقت شرمساری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اردو بولتے وقت ان سے غلطی ہوجاتی ہے اور لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان سے متعدد اداکارائیں جلتی ہیں، یہاں تک کہ سینیئر اداکارائیں بھی ان سے متعلق منفی سوچ رکھتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے لیں گی۔
شیزل شوکت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مرد اداکار بھی ان سے جلتے ہیں، انہیں بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے لیں گی، یہاں تک اگر انہیں شوٹنگ سیٹ پر کبھی اچھا کھانا ملے تو مرد اداکار جلتے ہیں کہ انہیں بھی ایسا کھانا کیوں نہیں ملا؟
انہوں نے جلنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی اداکاری اور شخصیت بہتر کرنے پر توجہ دیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیزل شوکت نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں یہ علم تھا کہ پاکستان میں کتنے سال بعد کب اور کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کرنا ہوتا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی وی شو پر ان سے ووٹ کاسٹ کرنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ رواں برس ووٹ دیں گی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس سال انتخابات ہی نہیں ہوں گے۔
شیزل شوکت نے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے زیادہ علم نہیں ہے کہ یہاں کتنے سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔
انسٹاگرام پر میسیجز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک مداح کافی عرصے سے ہر روز رات کو انہیں تہجد کے وقت پیغام بھیجتے ہیں کہ تہجد کا وقت ہوگیا ہے، اسے ادا کرلیں۔
اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ایک مرد مداح نے انہیں پیغام بھیجا کہ وہ ان سے شادی کرلیں، وہ انہیں اس کے بدلے مہنگی گاڑی رینج ریوور تحفے میں دیں گے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ میسیج پڑھ کر غصہ آیا اور ان کے دل میں آیا کہ وہ انہیں پیغام بھیجیں کہ وہ ان کے گھر میں دو گاڑیاں رینج ریوور بھجوا سکتی ہیں لیکن پھر انہوں نے خاموشی اختیار کی۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے پاس زیادہ تر مرد اداکاروں کے میسیجز بھی آتے ہیں جو ان کے کام کو سراہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہماری امریکہ سے دشمنی نہیں، لیکن روس کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے: ماسکو
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ ماسکو
فروری
ائرپورٹ کے بغیر ہی تل ابیب سے مکہ اڑان کی باتیں
?️ 21 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کہا
مارچ
یمن کی تقسیم کے لیے امریکی ایلچی پانی سے باہر
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے امریکی ایلچی لنڈر کنگ نے جمعرات کو یمن
نومبر
روسی S-300 کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنا مشکل
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کے ایک میڈیا نے اتوار کو سیٹلائٹ
ستمبر
ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل میں
دسمبر
امریکہ میں فلسطین کے حامی صحافی گرفتار
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:KJZZ ریڈیو کی رپورٹر الیسا ریسنک کو پولیس نے ایریزونا یونیورسٹی
دسمبر
خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت
جون