🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ تبدیل کرنے کا موقع ملے تو وہ کسی سیاست دان کے ساتھ اسے تبدیل کریں گی جب کہ اگر انہیں ایک دن کا وزیر اعظم بنایا گیا تو وہ سب سے پہلے مہنگے اور پرتعیش برانڈز خریدیں گی۔
مریم نور حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام ’حد کردی‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شوہر اسماعیل بٹ نے ہوائی سفر کے دوران 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی پیش کش کی تھی۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی ہی پیش کش پر مان گئی تھیں، کیوں کہ وہ خود بھی ایسا ہی چاہ رہی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شوہر کے ساتھ اچھی کیمسٹری ہے اور ان کے درمیان کبھی کسی طرح کے کوئی اختلافات نہیں ہوئے، وہ سات سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
اداکارہ نے تسلیم کیا کہ اگر لڑکے اور لڑکی کے درمیان کئی سال کا تعلق ہو پھر بھی شادی کے بعد دونوں کو ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے اور کچھ عادتیں اور چیزیں اپنانے یا چھوڑنے میں مشکل ضرور ہوتی ہے۔
مریم نور کے مطابق ان کا اداکاری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن انہیں اپنی بڑی بہن نے ایک آڈیشن کے لیے بھیج دیا جو انتہائی اچھا ہوا، جس کے بعد انہیں اداکاری کی پیش کش ہوئی۔
اداکاروں کو تاخیر سے معاوضہ ملنے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بعض مرتبہ معاوضہ ملنے میں دیر ضرور ہوجاتی ہے لیکن آج تک ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا کہ انہیں معاوضۃ نہ ملا ہو۔
ان کے مطابق انہیں معاوضہ ملنے یا حاصل کرنے میں آج تک کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پسندیدہ بولی وڈ اداکار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان سب سے زیادہ پسند ہیں جب کہ انہیں ان کی ’سوادیس اور چک دے انڈیا‘ فلمیں بہت پسند ہیں۔
ان کے مطابق مذکورہ دونوں فلموں میں شاہ رخ خان بہت ہی سلجھے ہوئے تھے، اس لیے انہیں ان کی دونوں فلمیں سب سے زیادہ پسند ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کوٹھیاواڑی‘ جیسے کردار کی بولی وڈ سے پیش کش ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں عالیہ بھٹ کی اداکاری اور کردار بہت پسند آیا۔
خیال رہے کہ ’گنگو بائی کوٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ نے طوائف کا کردار ادا کیا تھا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے بتایا کہ اگر انہیں اپنی زندگی کسی اور سے تبدیل کرنے کا موقع ملا تو وہ کسی سیاست دان سے تبدیل کریں گی۔
ان کے مطابق وہ اس پارٹی کے سیاست دان سے زندگی تبدیل کریں گی جو پارٹی جیت رہی ہوگی۔
مریم نور نے بتایا کہ اگر انہیں ایک دن کا وزیر اعظم بنایا گیا تو وہ سب سے پہلے مہنگے اور پرتعیش عالمی برانڈز کو خرید لیں گی، وہاں سے جوتے، پرس اور کپڑے لے لیں گی۔
ان کے مطابق انہوں نے یہ کام اپنے بڑے بزرگ سیاست دانوں سے سیکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
یروشلم کو یہودیانے کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ نےآج مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے کوارٹر
مئی
17 مئی سے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولی جائیں گی
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان
🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو
جولائی
بھارتی اداکارنے اپنے مداح کی پریشانی دور کردی
🗓️ 23 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا
فروری
اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے
دسمبر
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل
اپریل
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 27 نومبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر