آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت

?️

سچ خبریں: 96ویں اکیڈمی ایوارڈز، جسے آسکر ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب کے دوران متعدد اداکار غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی تقریب 10 مارچ کو شروع ہوئی تھی جہاں فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے اور 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

اس دوران ہولی وڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر نے آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد اسرائیل-غزہ جنگ پر گفتگو کی۔

آشوٹز اور ہولوکاسٹ کے بارے میں ہولی وڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر کی فلم ’دی زون آف انٹرسٹ‘ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، جرمن زبان کی فلم نے آسکر کے لیے پانچ نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔

(آشوٹز حراستی کیمپ نازی حکومت کی طرف سے قائم کیا جانے والا سب سے بڑا کمپلکس تھا، جہاں کم از کم 1.1 ملین افراد کو منظم طریقے سے قتل کیا گیا تھا جن میں تقریباً دس لاکھ یہودی تھے)۔

جوناتھن گلیزر نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ دونوں میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے ساتھ ’غیر انسانی سلوک‘ کیا جارہا ہے۔

جوناتھن گلیزر (جو خود ایک یہودی ہیں) نے کہا کہ ایوارڈ جیتنا ایک ’اعزاز‘ کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی یہودی شناخت اور ہولوکاسٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑیں جہاں کچھ علاقوں پر قبضے کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعات کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’چاہے یہ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کے متاثرین ہوں یا غزہ پر مسلسل حملے، ہر کوئی اس غیر انسانی سلوک سے متاثر ہے، ہم اس کے خلاف کیسے لڑ سکتے ہیں؟

گلوکار بلی ایلش، اداکار مارک روفالو، اور ریمی یوسف ان مشہور شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا دفاع کرتے ہوئے ریڈ کارپٹ پر اپنے لباس پر سُرخ رنگ کی پِن پہنی ہوئی تھی۔

یہ پِن امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے ایک کھلے خط کے بعد لگائی گئی، جس پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے تقریباً 400 فنکاروں نے دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 45 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 654 زخمی ہوچکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ

یمن کے صعدہ شہر پر سعودی توپ خانے کا حملہ؛ ایک شہری شہید ، متعدد زخمی

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارح فوج کے توپ خانے کے

عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر

عرب رہنماؤں کے اجلاس میں زیلینسکی کو کیوں مدعو کیا گیا؟

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کو جدہ میں عرب

امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی

نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان  

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر

داعش نے طالبانی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ کی خراسان شاخ نے اپنے ٹیلی

نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر مملکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے