🗓️
کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے بیان کی ذمہ داری لیتی ہیں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دہائیوں تک فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا تھا، حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل، غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر متعدد اداکار بالخصوص اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان، ماہرہ خان اور صبا قمر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تاہم اداکارہ عائزہ خان نے اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا، اس دوران وہ انسٹاگرام پر اپنی ذاتی تصاویر شئیر کر رہی تھیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار نہ کرنے پر اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
مداحوں کی جانب سے تنقید کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے آخرکار ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرنا، روزانہ سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے سے بہتر ہے۔‘
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ لگاتے ہوئے اپنے فالوورز کو ہدایت کی تھی کہ ’وہ بھی دعا کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر الزام تراشی یا ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے سے گریز کریں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہ جلد انصاف کرے گا، آمین۔‘
اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اداکارہ نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔
پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے کچھ روز بعد اداکارہ نے آج ایک بار پھر انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔
انہوں نے پوسٹ پر طویل تحریر لکھتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک ایسے مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہوں جسے کئی لوگوں نے غلط سمجھا اور وہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے، میں اپنے بیان سے متعلق کوئی جواز پیش کرنے یا وضاحت کرنے کی کوشش نہیں کروں گی کیونکہ خدا جانتا ہے کہ میری نیت بُری نہیں تھی، میں ذاتی طور پر اس کی ذمہ داری لیتی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور اس معاملے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔
عائزہ خان نے مداحوں کو یقین دلایا کہ اب ان کی طرف سے ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وہ بھی غزہ کے لوگوں کا دکھ سمجھ سکتی ہیں لیکن وہ اس وقت بے بس محسوس کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے میری کوششیں رائیگاں جائیں گی لیکن دنیا میں امن کے لیے اللہ سے دعا کرتی ہوں اور مجھے اسی پر یقین ہے، میری دعائیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ
جون
مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجوہات بتا دیں
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر
نومبر
سعودی عرب نے ایک یمنی شہری کو پھانسی دے
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ
دسمبر
مریم کی پیشی پر قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیر اعظم
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا
مارچ
فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور
🗓️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے
فروری
ایک اور اسرائیلی طیارہ ریاض میں اترا
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: ایک اور اسرائیلی طیارہ آج منگل کو سعودی عرب میں
جون
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست
عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے اس ملک
جولائی