کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بننے جا رہی ہے،آج پی ٹی آئی پارلیمنٹری پارٹی بھی بن گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر الیکشن کمیشن نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جن 39 ارکان کو ڈکلیئر کیا گیا تھا، ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

انہوں نے مزید کہا کہ باقی 41 میں سے 40 ارکان کے بیان حلفی جمع کروائے جا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کی بھی توثیق کر دی ہے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی ان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پنجاب کے 107، خیبر پختونخوا کے 91، اور سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی اپنے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کل الیکشن کمیشن میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جمع کروا دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے، یہ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج کا حصہ ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخالفین پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی باتیں کرتے تھے، لیکن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی ہے اور ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی کے طور پر ابھریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے اراکین کے گھروں پر تالے لگوائے جا رہے ہیں اور لاقانونیت کے اس دور میں ہمارے اراکین کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ اب آپ ازخود نوٹس لے لیں۔

مزید پڑھیں: کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اراکین کے خلاف راتوں رات اینٹی کرپشن کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ ختم کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی ایوان صدرمیں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

ناسا کی عظیم کامیابی میں فلسطینی انجینئر بھی شامل

?️ 4 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر

نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے تین واضح اشارے

?️ 13 دسمبر 2025 نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے

دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس

?️ 16 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ملکی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت ،نئی تاریخ رقم

?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے

امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ

?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت

غزہ کا صحتی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر: عالمی ادارہ صحت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے

رفح کراسنگ کے بارے میں صیہونی فوج کا دعوی

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے