?️
عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریرکو بے معنی اور غیر جمہوری قرار دیا
دنیا بھر کے بڑے میڈیا اداروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکہ اول پالیسی کا عکس، بے معنی، کھوکھلے دعوے اور جمہوری اقدار سے عاری قرار دیا ہے۔
سی این این نے لکھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جمہوری اقدار کا کوئی ذکر نہیں کیا اور نہ ہی امریکی اتحادیوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کوئی اعتماد بحال کرنے والی بات کہی۔ انہوں نے اکثر آمرانہ حکومتوں کو نظرانداز کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ایسے دلائل دیے جو ان کے سائنسی فہم کی سطحی حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا کے سات تنازعات ختم کر چکے ہیں، حالانکہ ان میں سے بیشتر میں ان کی کوئی براہِ راست شمولیت ہی نہیں تھی۔ نوبل امن انعام کے حصول کی ان کی خواہش بھی اسی تناظر میں سامنے آئی۔
خبر رساں ادارہ فرانس (AFP) نے یاد دلایا کہ 2018 میں اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی پہلی تقریر پر عالمی رہنما ہنس پڑے تھے، لیکن اس بار ان کی تند و تیز تقریر کو خاموشی سے سنا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) نے لکھا کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ٹرمپ نے کوئی رعایت نہیں دی اور امریکہ اول کے نعرے پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس سب سے مضبوط فوج، بہترین معیشت اور سنہری دور ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہا کہ یہ ادارہ کھوکھلے الفاظ سے بھرا ہوا ہے جو جنگوں کو ختم نہیں کر سکتے۔
ٹرمپ نے اپنے آپ کو امن پسند رہنما کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، مگر اسی دوران ایران اور وینیزویلا پر فوجی حملے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
رائٹرز کے مطابق، یورپی طاقتیں کئی ماہ سے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ لیکن ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نیٹو اتحادیوں کو روسی تیل کی خریداری پر طنز کا نشانہ بنایا اور ماسکو کے خلاف سخت معاشی اقدامات کی دھمکی دی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بکنے والوں کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے: فرخ حبیب
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ
مارچ
الازہر یونیورسٹی کی ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین
مئی
وزیراعظم شہبازشریف کی ترلائی دھماکے کی شدید مذمت
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ
فروری
عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک
اکتوبر
ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ
جون
صیہونی وزراء کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں :صیہونی میڈیا
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ اور ایران کے میزائل حملوں
مارچ
ملک میں ہائبرڈ و بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہ سننے پر تکلیف تو ہوگی، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی
جولائی
اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف اسرائیلی
جولائی