سچ خبریں: مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں جہاں دنیا بھر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے وہاں پاکستان میں اس کا کافی اثر دیکھنے کو ملا۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سروے کے مطابق، 62 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ 24 فیصد نے بائیکاٹ نہ کرنے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟
سروے کے نتائج کے مطابق، بائیکاٹ کرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں، جن میں 30 سال تک کی عمر کے 67 فیصد افراد نے بائیکاٹ کا اظہار کیا۔
30 سے 50 سال کی عمر کے 59 فیصد اور 50 سال سے زائد عمر کے 56 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا عزم کیا۔
سروے میں 65 فیصد مرد اور 58 فیصد خواتین نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دیا۔
مزید پڑھیں: قطری نوجوانوں نے صیہونی کمپنی کے بائیکاٹ کا کیا مطالبہ
بائیکاٹ کرنے والوں کی شرح شہری آبادی میں زیادہ ہے، جہاں 68 فیصد شہریوں نے جبکہ 59 فیصد دیہی عوام نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا۔