ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب

ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب

?️

سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے واضح کیا ہے کہ فوج عوام ہی کا حصہ ہے، جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کو صوابی میں ہونے والے جلسے کے بارے میں پیغام دیا ہے، جس کی میزبانی علی امین گنڈاپور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کیلئے آرمی چیف کو خط لکھوں گا، فوج اور عوام کو سامنے نہیں آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہم اڈیالہ جیل پر راکٹ لانچرز سے حملہ نہیں کر سکتے، اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی ہونی چاہیے تھی، لیکن نیب نے ایسا نہیں ہونے دیا، عدالتی نظام کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے۔

عمر ایوب نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے ہیں اور آصف زرداری نے ایوان صدر کے بجٹ میں 88 کروڑ روپے کا اضافہ کیا ہے، عوام کے لیے ٹیکسز جبکہ اپنے لیے مزے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں اس وقت تک واپس نہیں آئے جب تک بندیال چیف جسٹس تھے، اور وہ اس وقت آئے جب فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل لکھے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں کوئی لین دین نہیں۔

عمر ایوب نے بتایا کہ رؤف حسن کو سی ٹی ڈی نے حراست میں رکھا ہے اور ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہے۔ حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اسپیکر سے رجوع کیا، لیکن اگلے ہی دن انٹیلی جنس ایجنسی کے لوگ حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن سے لے گئے۔ رؤف حسن ضعیف العمر شخص ہیں اور انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایران میں حماس کے رہنما کو شہید کیا گیا، جس سے مسلمانوں کے دلوں میں غم و غصہ بڑھتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ

دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے

?️ 28 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ

اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان

?️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان

فلسطینی نے اسرائیلی سے کہا تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہو گیا

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے

برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

?️ 20 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان

22لاکھ سے زائد کشمیری نوجوان بے روزگار،11 فیصد منشیات کی لت میں مبتلا

?️ 21 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے