سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان نے گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی نے دونوں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔
صوبائی وزراء نے اپنے محکموں میں اب تک کیے گئے اقدامات پر بانیٔ پی ٹی آئی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل
ملاقات کے دوران، بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی اور شہریوں کو صحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہنے پائے
صوبائی وزراء نے بانیٔ پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج اور پی ٹی آئی میں کون اختلاف ڈالنا چاہتا ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
ملاقات کے بعد، صوبائی وزیر مینا خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اہم ہدایات بھی دیں۔