?️
سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے خلاف مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے بانی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔ ہم حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرتے۔ ہمارے جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک الگ شاخ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم انتخابی دھاندلی کے معاملے کو پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں۔ امریکا پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے معاملے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔
پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال پر ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔ امریکا دنیا بھر میں پڑوسی ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے اور ہم اس معاملے پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔
مزید پڑھیں: آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق ہمارا کوئی موقف نہیں ہے اور نہ ہی ہم پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت کے بارے میں کوئی پوزیشن لیتے ہیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھا جائے۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیٹوشا
جنوری
آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے
فروری
اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے
فروری
شہداء قوم کا اثاثہ ہیں
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
نومبر
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈ انسانی حقوق واچ (ای ایم ایچ آر) نے ایک
نومبر
تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں
جون
مسجد اقصیٰ میں 80,000 افراد نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کی
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود مسجد
جون
علی امین گنڈاپور جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا
جولائی