سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اگر چاہے تو چیزوں کو ٹھیک کر سکتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر حکومت میں آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے نمائندے شامل رہے ہیں، اور صرف کچھ لوگوں کو نوازنے کی سزا عوام کیوں بھگتیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والے افراد کے اثاثے منجمد کیے جائیں اور پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: عوام کی آواز کو روکنے سے کیا ہوگا؟بیرسٹر گوہر کی زبانی
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت اگر واقعی چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو بہت کچھ ممکن ہے۔
آئی پی پیز کی حقیقی کیپسٹی کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔