?️
سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی رولنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ہفتے کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کی جانب سے اسرائیل کو اپنا قبضہ اور غیر قانونی آبادکاری ختم کرنے کی رولنگ بہادر فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس رولنگ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں دو ریاستی حل کے ذریعے فلسطینیوں کا حق خودارادیت یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس کیس میں حصہ لیا، جو فلسطینی کاز کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے جمعے کو کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے اور اسے ‘جتنی جلدی ممکن ہو’ ختم کیا جانا چاہیے۔
عدالت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل کی تلاش کی اسرائیلی پالیسی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے۔شہباز شریف
آئی سی جے نے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کا مرتکب بھی قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟
?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین
فروری
جیل کی ہوا کھانے والے ہمارے بڑے سیاسی رہنما
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا
اگست
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی
جون
صہیونیوں نے الشفا اسپتال سے 80 افراد کو اغوا کیا
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے
مارچ
بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے: وزیر اعظم
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے
دسمبر
پیلے کا کینسر بڑھتا ہوا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال نے بدھ
دسمبر
مسجد الاقصی پر مسلسل دوسرے روز صیہونی حملے
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے قابض فوج کی حمایت
ستمبر
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل