عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کے ذریعے مخصوص نشستیں بانٹنے کے ناقابل قبول منصوبے بنا رہے ہیں .ترجمان تحریک انصاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کی سہولت کاری کے ذریعے مخصوص نشستیں بانٹنے کے ناقابلِ قبول منصوبے بنا رہے ہیں تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے عمل کو عوامی مینڈیٹ لوٹنے کے ریاستی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے.

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دستور کا آرٹیکل 51 مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کو بیان کرتا ہے اور یہ نشستیں جنرل سیٹوں کے تناسب سے ہی تقسیم ہونا ہیں تحریک انصاف کے مطابق سنّی اتحاد کونسل مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے اور اسے مخصوص نشستوں کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ترجمان نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں واپس لیں گے اور مخصوص نشستوں کی غیرآئینی بندربانٹ کی بھی بھرپور مزاحمت کریں گے.

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کے کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنی اتحاد کونسل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد خصوصی نشستیں دینے کے معاملے پر سماعت کی۔

فریقین وکلا نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر دلائل دیے جسے سننے کے بعد کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے کمیشن سے سماعت مکمل ہوئی تو سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران ایک بحث یہ کی گئی کہ سنی اتحاد کونسل سیاسی جماعت تو ہے لیکن اس نے پارلیمنٹ میں کوئی نشست نہیں جیتی اس لیے پی ٹی آئی کی شمولیت سے انہیں مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں.

بیرسٹر ظفر کے مطابق کمیشن کے سامنے یہ جواب دیا ہے کہ آرٹیکل 15 کہتا ہے کہ کوئی بھی آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے جب کہ دوسری بحث ہوئی کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی فہرست نہیں دی تاہم قانون میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ دوبارہ فہرست فراہم نہیں کی جا سکتی.

مشہور خبریں۔

فلسطینی اسلامی جہاد نے نابلس میں مسلح کارروائی کی

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس

وزیر اعظم مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دورہونے کے لئے پر امید

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے عارضی

ریاض کے سفر کی وجہ سے بائیڈن نے یمن کے بحران سے رخ موڑا

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کے شروع

یروشلم میں صیہونی مخالف کارروائیوں پر نیتن یاہو کا غصہ اور وہم کی تکرار

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر غزہ

کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے

?️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے کابل کو فتح کرنے کے بعد

فلسطین کے لیے امریکی رائے عامہ میں تبدیلی

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید

امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ

امریکہ میں ایک خطرناک شخص کو متعدد ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا

?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی شہر کولوراڈو میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے