کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟

کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟

🗓️

سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ افراد بنگلادیش کی صورتحال پر بات کر رہے ہیں۔

دو ہزار اٹھارہ کے بعد تحریک انصاف نے سیاست کو تقسیم در تقسیم کیا، اور سیاست میں انتشار اور نفرت کی لہر کو گلی محلے کی سطح تک پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی میں بھی اور آج بھی کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،احتجاج تمام جماعتوں کا حق ہے، لیکن وہ احتجاج پر امن ہونا چاہیے۔ شہربند کرنا، پولیس کی گاڑیاں جلانا، اور اداروں پر حملے کرنا احتجاج نہیں ہے۔ کاروبار زندگی معطل کرنا کوئی مناسب احتجاج نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے۔

پاکستانی افواج کی ملک کے لیے قربانیاں ہیں، اور ان کا دہشت گردی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والی کشمیری پولیس افسر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو

انصاراللہ کے اراکین کی پیوٹن کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات

🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ایک وفد نے ماسکو کے دورے

ملک میں محفوظ ماحول برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ

🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

فلسیطنی مجاہدین سے شکست کھانے والوں کے اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل کے بارے میں دعوے

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے حماس کے سیاسی دفتر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں BJP کو شکست

🗓️ 8 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کیلئے کرائے

ٹرمپ کو عدالتی ریلیف

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ

مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سفیر کے جنسی اسکینڈل کے بعد مراکشی باشندوں

افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے