کیا کسی بھی کاروائی کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے؟

کیا کسی بھی کاروائی کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے؟

🗓️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کسی بھی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما ثنا اللہ مستی خیل نے پنجابی میں کچھ الفاظ کہے جو ان کی زبان سے غلطی سے نکل گئے تھے، لیکن ہم ان کا جواز پیش نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے الفاظ پر معذرت کی جو کسی بھی ممبر قومی اسمبلی کے لیے بڑی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن استحکام شروع ہونے جا رہا ہے۔ پہلے بھی جب آپریشن ہو رہا تھا اور آئین میں ترمیم کی گئی تھی تو اس میں پارلیمان کے کردار کا ذکر تھا۔ کوئی بھی آپریشن ہو، چاہے انٹیلیجنس بیسڈ ہو یا کسی خاص مقصد کے لیے، اس کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ ہمیں پوائنٹ آف آرڈر میں یہ نقطہ نظر اٹھانا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے جیسے پہلے پارلیمان میں آکر ان کیمرہ بریفنگ دی، ویسے ہی اب بھی ہونا چاہیے۔ چاہے کوئی بھی کمیٹی ہو، وہ پارلیمان سے بالاتر نہیں ہوسکتی۔ کوئی بھی آپریشن پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر شروع نہیں ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہمیں یہ آرڈر اٹھانے نہیں دیا گیا قومی اسمبلی میں اس لیے ہم نے واک آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے آپریشن ‘عزم استحکام’ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دی تھی۔

2000 کی دہائی کے وسط سے پاک فوج کی طرف سے شروع کی جانے والی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے سلسلے میں عزم استحکام نیا ہے۔ مزید حالیہ کارروائیوں میں ضرب عضب شامل ہے، جو 2014 میں جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے شروع کی تھی، اور ردالفساد، جو 2017 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا۔

اگرچہ ان کارروائیوں نے حکمت عملی سے کامیابیاں حاصل کیں، جن میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی اور اہم اہداف کا خاتمہ شامل ہے، لیکن وہ ملک سے عسکریت پسندی کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکیں۔

بعد ازاں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی طور پر کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔ اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، آپ اتنا بڑا فیصلہ کر رہے ہیں مگر پارلیمان کو خاطر میں نہیں لاتے تو یہ اتنا بڑا پارلیمان کس لیے ہے؟ میں نے کل مولانا سے بھی بات کی اور ابھی میں نے ایوان کے اندر خورشید شاہ اور رانا تنویر سے بھی بات کی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

اسد قیصر نے کہا کہ ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔ بہت سے آپریشنز ہوچکے ہیں، آج تک کون سا آپریشن کامیاب ہوا ہے؟ ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف ہیں۔ ایک طرف یہ آپریشن کر رہے دوسری طرف فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا بھی کنٹرول ہے، پی ٹی وی کے لوگ خاص زاویے سے کیمرہ لگاتے ہیں اور چیزیں چلاتے نہیں ہیں۔ یہ مارشل لا کی ذہنیت ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی فیصلہ ہوا ہے تو اسے پارلیمان میں لایا جائے اور پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید پڑھیں: لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

بعد ازاں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ میں آج اپنی سیٹ سے اٹھا اور بات کرنا چاہی مگر اسپیکر ایاز صادق نے ہمیں وقت نہیں دیا۔ میرا ان سے احترام کا رشتہ ہے مگر ان سے گلہ ہے کہ ان کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔ وہ کس دباؤ میں کام کر رہے ہیں یہ ہمیں معلوم نہیں۔ ہم اپنی عوام کی نمائندگی یہاں پر کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم

🗓️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم

کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد

🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ

دوسرے شوہر کو بچپن سے جانتی تھیں، مجھ سے تین سال چھوٹے ہیں، مدیحہ رضوی

🗓️ 30 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے

ایران اور پاکستان کا دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا معاہدہ 

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق

ہندوستان غزہ کی نسل کشی میں صہیونیوں کا ساتھی کیوں بنا؟

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران

امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار

🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے