?️
سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے مذاکرات کے جواب میں رہنماؤں کی رہائی کے طریقہ کار پر بات کی۔
جیو نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، عمر ایوب سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مذاکرات کے جواب میں کہا کہ پہلے رہنماؤں کو رہا کریں، تو کیا اس رہائی کا کوئی طریقہ کار موجود ہے؟
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی
عمر ایوب نے جواب دیا کہ ہر عدالت میں ایک پراسیکیوٹر ہوتا ہے، جیسے نیب یا دیگر مقدمات میں، اور رانا ثناء اللّٰہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے حکومت اس لیے لی تھی کہ مقدمات ختم کروائیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ جب پراسیکیوٹر خود کہے کہ مقدمہ نہیں کرنا، تو مقدمہ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ میرے خلاف بھی چار ضمانت کے مقدمات تھے، اور مجھے ضمانت ملی۔ حکومت اگر پراسیکیوٹر کو کہے کہ مقدمہ آگے نہیں بڑھانا، تو مقدمہ ختم ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پاور شیئرنگ سے انکار، مکمل مینڈیٹ ملنے تک مضبوط اپوزیشن کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے مقدمات کا تو کوئی سر پیر نہیں ہے، دو منٹ میں مقدمات ختم ہو جائیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمات تھے، انہوں نے نیب ترامیم کروا کر اپنے آپ کو صاف کروا لیا۔


مشہور خبریں۔
کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو
ستمبر
کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر
مئی
تل اویو میں اسرائیل کے لیے کوئی امن نہیں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی غزہ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف جارحانہ
مئی
غزہ کی جنگ کے معاملے پر شہید ہنیہ کے قتل کے اثرات
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک مضمون میں تحریک حماس
اگست
مشرق وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کے لیے پیوٹن کے خیالات
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شام والڈائی بین
نومبر
یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند
ستمبر
ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے: وزیر خارجہ
?️ 15 اگست 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اگست
سپریم کورٹ: مردم شماری کےخلاف اپیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری کےخلاف
دسمبر