?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع رکھا ہے، جہاں ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا، اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے، یہ ہماری آخری کال ہوگی، لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہماری آخری کال ہوگی، لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں،اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے، پرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اس کے بعد ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن تھے اور رہیں گے لیکن پر امن رہ کر ہماری پارٹی کے ساتھ اور ہمارے لیڈر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہم عوامی طاقت کے ساتھ تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے پورا لائحہ عمل دیں گے، اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے اور حقوق لے کر ہی واپس جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 8 تاریخ کا جلسہ منسوخ نہیں کیا، جو جلسہ 8 تاریخ کو ہم پشاور میں کررہے تھے اس کا مقام تبدیل کیا ہے اور اب 9 تاریخ کو موٹروے صوابی انٹرچینج پر جلسہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری کال کی وارننگ تمام فیصلہ سازوں کے لیے ہے، ہم ایک لائحہ عمل کے ساتھ ایک تاریخ دیں گے، خیبرپختونخوا کا ایک جرگہ ہوگا جس میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، مشاورت کے مطابق پاکستان کو کس طرح بند کرنا ہے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی میں میرا کوئی کردار نہیں، میرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ من گھڑت باتوں میں نہ آئیں، یہ آپ کو کنفیوز کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، آپ کا مقصد حقیقی آزادی، خودمختاری، اداروں اور آئین کا تحفظ کرنا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی قیادت کے خلاف آئے روز کیسز بنائے جاتے ہیں، کوئی ثبوت نہیں دیا جاتا اور وارنٹ نکالے جاتے ہیں، حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہوئے ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر کیا سوچ کر چڑھائی کی گئی، ایک صوبے کی عوام کی پراپرٹی پر یہ چڑھ دوڑے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ان کو حساب دینا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی
?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران
جون
پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد
مارچ
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک
?️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں
فروری
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری
غزہ جنگ میں یمنیوں کا پلڑا بھاری
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی بحری جہازوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ امریکی کروزروں
دسمبر
ایک اور فلسطینی صحافی، صہیونیوں کے ظلم کا شکار
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
دہشت گردی پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک ہے:وزیر اعظم
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو خیبر
نومبر
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے
فروری