?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔
بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالت میں پیش ہو گئے، نظام دن بدن خود کو ایکسپوز کر رہا ہے، 6ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو ملا ہے، ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے کہ ملک پر رحم کریں۔
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سختی کی گئی لوگ نہیں نکل سکے، عوام نے خود جا کر نشان ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مبارک باد دیتا ہوں کہ قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی جلد باہر آئیں گے اور وزیر اعظم بھی ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات پر بانی پی ٹی آئی سے کوئی ناراضگی نہیں، وزیراعظم اس وقت ملک کو لیڈ کر رہے ہیں ظاہر ہیں صوبے کے معاملات پر انہی سے ملاقات ہو گی، جب ملک پلانز پر چلے گا اور فرد واحد اپنی مرضی کے مطابق ملک چلائے گا تو ایسا ہی ہو گا، یہ اتنے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے خلاف بیانات کیسے آئے یہ آپ کو پتہ ہے، ججز کے خط کے بعد چیزیں کھل چکی ہیں، مجھ پر جو مقدمات ہیں ان کے مطابق میں ایک وقت پر 8 ضلعوں میں موجود ہوں اور وہاں کارروائیاں کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدت نکاح کیس میں بشری بی بی کو سزا دی گئی یہ کتنی شرم ناک بات ہے، ہم کتنے گھٹیا ہو چکے ہیں، ہم نے بشری بی بی کی صحت پر ان کو خط لکھا تھا کہ ان کے معائنہ کے یئے ہمیں اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو کیا کریں گے؟صیہونی عہدیدار کی ہرزہ سرائی
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کونسل کے سابق رکن نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد
فروری
پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی
?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا
جون
قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025
جنوری
زیلنسکی نے یوکرین میں فوری طور پر غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع ہونے والے
اپریل
کورونا صورتحال میں بہتری، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا صورتحال میں بہتری ہورہی ہے جس
اکتوبر
ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں جنگ کا مشورہ نہیں دیں گے
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم
اکتوبر