?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ سینیٹ کا یہ اجلاس تقریباً 7 ہفتوں کے وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی اجلاس ہوگا کیونکہ 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سینیٹ کے آخری اجلاس سے اب تک متعدد اہم پیش رفتیں ہوچکی ہیں۔
سیاسی محاذ پر حالیہ پیش رفتوں میں پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی صدر عارف علوی سے چند ہفتوں میں 2 ملاقاتیں اور حکومت پر تازہ انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔ حال ہی میں ایک وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
سینیٹ کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عام انتخابات کے حوالے سے بیک چینل مذاکرات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں سینیٹ کا یہ اجلاس فوج اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ سینیٹ کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عام انتخابات کے حوالے سے بیک چینل مذاکرات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔خیال رہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امنحال ہی میں ایک وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے مذاکرات ٹی ٹی پی کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے ہیں اور اس نے ان مذاکرات کے دوران پاکستان میں اپنی تعداد اور سرگرمیوں میں بڑی حد تک اضافہ کرلیا ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں سب سے زیادہ انتشار پھیلانے والا کون ہے؟اسپینش تھنک ٹینک کی زبانی
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:اسپینش تھنک ٹینک پولیٹیکا ایکسٹیریئر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے
جولائی
ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح کو شائع کر دیا گیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس نے بے روزگاری
ستمبر
کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی منظوری
?️ 11 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے لیے ستمبر کے ماہانہ فیول
نومبر
پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے ایران اور چین کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کی حمایت
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسد قیصرایک نیوز رپورٹر جنہوں نے اسلامی مشاورتی اسمبلی میں
اکتوبر
قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
پیر سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:وزیر داخلہ
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر
مارچ
سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے
?️ 4 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و
جون