اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی  کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے، جن 2 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ان میں سردار طالب اور نواز الٰہی شامل ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دونوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے وقت چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور ان کی یہ درخواست اسمبلی فلور پر پڑھی بھی جاچکی ہے، اس وجہ سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 22 جنوری کو پی ٹی آئی کے 43 مزید استعفے اپریل 2022ء سے منظورکیے اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، 172 لوگوں کی اکثریت شہباز شریف کے پاس نہیں رہی، یہ لوٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے پر ردِعمل میں کہا کہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور کیے جائیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ کردیا کہ استعفوں کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے، حکمرانوں کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے کیونکہ راجہ ریاض وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے حالاں کہ 40 فیصد اسمبلی خالی ہے اور لوگوں کا اعتبار ختم ہو گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 172 لوگوں کی اکثریت شہبازشریف کے پاس نہیں رہی، حکمرانوں نے پوری پارلیمنٹ کو 3 دن کے لیے بند کردیا، ملک کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا، اسمبلی اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی، ہماری جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر

امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ

میڈیلین  جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش 

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے

ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار

دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر

پراسرار ڈرونز پروازوں کے باعث نیو یارک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں میں رکاوٹ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک ڈرونز کی

امریکی شہریوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے انوکھا احتجاج

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ہزاروں امریکی شہریوں نے غزہ کی جنگ میں جھوٹی سرخ

تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے