🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم قائدین میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے قبل از وقت انتخابات سمیت اہم عوامل کے دیگر آپشنز کو زیر بحث لانے سے ہی صاف انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سازی پر مستقبل کی سیاست اور عوامی ریلیف کے حوالے سے جو انڈرسٹینڈنگ ہوئی اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم قائدین نے دیگر آپشنز زیر غور لانے کی تجویز دینے والے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کا جواب دے دیا۔یہ تجویز دوسری سطح کے لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ تینوں قائدین کی طرف سے کہا گیا کہ معاشی حوالے سے انتہائی کٹھن دور میں وفاقی حکومت سنبھال کر اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔آئینی اداروں کی بالادستی کو حکمران اتحاد نے اہم سمجھا جس وجہ سے ہی عمران خان ریاستی اداروں کی مخالفت میں بیانیہ بناکر تنقید کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی مؤخر کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے لندن سے وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید دو روز قیام کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت میں مصروف ہیں،جبکہ گزشتہ روز ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے،نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے۔1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کے اثرات، مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کڑی
مارچ
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کیلئے آزادانہ پینل بنایا جائے، فواد چوہدری
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری
اگست
پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے
🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت
اکتوبر
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میکرون اور گروسی کا تبادلہ خیال
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ایلیسی پیلس کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بین
اگست
2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین
جنوری
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازش کے تحت علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش
🗓️ 18 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی
جون