?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے، جلد لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لیکر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کا پاک-برطانیہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں وزیر ہوابازی خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور دیگر شریک ہوئے۔
خواجہ آصف نے پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سال کے طویل اور مشکل انتظار کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کی بحالی ہماری محنت اور عزم کا ثمر ہے اور یہ کامیابی کوئی اتفاق نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات، مضبوط قیادت اور انتھک کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔
وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ جب قومی ایئرلائن پر بین الاقوامی پابندیاں لگیں تو اس سے ملک کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، ہم نے اسے ایک قومی چیلنج کے طور پر قبول کیا جب کہ حکومت نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ملکی ہوابازی کے اداروں کو بااختیار بنایا اور ضروری وسائل فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سخت ترین ایوی ایشن اداروں کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ہم نے پائلٹ ٹریننگ، لائسنسنگ سسٹم، طیاروں کی دیکھ بھال، اور حفاظتی ضوابط کو مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر بات ہے کہ ہم نے اپنے معیار کو اس سطح تک پہنچایا کہ یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد بحال کر دیا۔
خواجہ آصف نے برطانیہ اور یورپ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں سفارتی سطح پر پیش کیا، شواہد فراہم کیے، اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ رکھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے اور ان کی سربراہ جین میریٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے بھی اس عمل کو تیز کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا تعاون دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ایک شاندار ابتدا ہے لیکن حکومت یہیں نہیں رکے گی اور ہماری منصوبہ بندی ہے کہ مانچسٹر کے بعد لندن اور برمنگھم کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری مزید 31 افراد ہلاک
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری
فروری
لاہور میں بسنت کی تیاریاں، پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع
?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز، پتنگوں، گڈوں
فروری
شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر
ستمبر
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا النصیرات کیمپ حملے پر ردعمل
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے
جون
ٹرمپ کے وینزوئلا پر حملے کی اصل وجہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے وینزوئلا کے 1.7 ٹریلین ڈالر مالیت کے تیل
امریکی ایوان کے ڈیموکریٹک نمائندوں کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست