جنوبی وزیرستان (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ نوٹیفیکشن جاری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےاسلحہ کی نمائش بھی سختی سے ممنوع ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق زمینی تنازعات بڑھ گئے ہیں، سرعام اسلحہ کی نمائش ہورہی ہے تاہم دفعہ144 کے تحت 30دنوں کیلئے ہرقسم کی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئ ہے ۔
واضح رہے گزشتہ روز کڑکنڑہ زمینی تنازعہ کے باعث دوتانی اور زلی خیل کے 60سرکردہ مشران کیخلاف 3MPOکے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیاتھا.
Short Link
Copied