?️
اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور اس انتخابات میں اپنی اپنی قسمت آزمانے کے لئے 170 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ بعض لوگوں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد قرار دیا گیا انہی میں سے ایک سلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید بھی ہیں جن کے کاغذات نامزگی مستردد کر دئے گئے لیکن پرویز رشید نے ہار نہ مانتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی زینب عمر اور وکیل رانا مدثر کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے رہنما مسلم لیگ (ن) کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔
دونوں فریقین نے اعتراض اٹھایا تھا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔
پرویز رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ آفیسر اور اعتراض کنندگان کو فریق بنایا ہے۔
درخواست گزار نے سینیٹ انتخابات کی عام نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے پنجاب سے 13 فروری کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ریٹننگ افسر نے 17 فروری دن 11 بجے کا وقت کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے مقرر کیا۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ اسکروٹنی کے وقت درخواست گزار بھی موجود تھا جب رکن صوبائی اسمبلی زینب عمر اور وکیل رانا مدثر کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کیے جن میں سے ایک پنجاب ہاؤس کے واجبات کی مد میں 69 لاکھ 37 ہزار 200 روپے کی ادائیگی کا مطالبہ بھی تھا۔
تاہم ریٹرننگ افسر نے انہیں مذکورہ رقم جمع کروانے کے لیے ایک روز کی مہلت دی باوجود اس کے کہ اس مطالبے کا کوئی نوٹس درخواست گزار کے علم میں نہیں تھا۔
پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اپنے دوست سے رقم ادھار لے کر جمع کروانا چاہی لیکن ان کی درخواست سنی گئی اور نہ ہی انہیں کوئی اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا گیا جہاں وہ یہ رقم جمع کرواتے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسی روز ریٹرننگ افسر کے سامنے ایک اور درخواست دائر کی گئی جس میں چیف سیکریٹری کو مذکورہ رقم وصول کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست سنی گئی لیکن ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ درخواست میں کہا گیا کہ انہوں نے 18 فروری کو بھی رقم جمع کروانے کی اپنی حتی الامکان کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ریٹننگ افسر سے رقم جمع کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے لیے رجوع کیا گیا لیکن اس درخواست کا کیا ہوا انہیں کچھ علم نہیں۔
بعدازاں ریٹرننگ افسر نے ان کی موجودگی میں رقم نہ جمع ہونے کی بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا حکم سنادیا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے حکم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ اس معاملے سے متعلق قانون کی روح کے خلاف ہے۔
درخواست میں انہوں نے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کر کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم جاری کیا جو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ووٹنگ سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے تنازع میں الجھے ہوئے سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ کی 104 نشستوں میں سے 52 سینٹرز اپنی چھ سالہ مدت پوری ہونے پر 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ
دسمبر
امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں
جولائی
دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
جون
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
شہید ہنیہ کا نیا جانشین
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ
اگست
لبنان میں مسجد اور اسپتال پر صیہونی حملہ، لاکھوں افراد بے گھر
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے شہر نبطیہ میں مسجد اور
مئی
واٹس ایپ پر اے آئی اسٹیٹس فیچر کی آزمائش
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اسٹیٹس یا اسٹوری
اکتوبر
پیوٹن: ہم اپنے دشمنوں کوپشیمان کریں گے
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں روس
فروری