?️
اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمرانوں کو چیلیج دیا اور کہا کہ اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔ ہم سینیٹ الیکشن میں دھاندلی تو ہونے نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہارنے والے ایوان بالا کے انتخابات سے بھی پریشان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے۔ حکومت کو اکثریت حاصل ہے تو چور دروازے نہ ڈھونڈے، سامنے آکر مقابلہ کرے۔ مارچ میں مارچ ہوگا، اسلام آباد آ کر حق چھینیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت میں ریفرنس اپنے ارکان کیخلاف عدم اعتماد ہے۔ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے۔
اختلاف کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا امکان
کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے، اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے پاس آ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ پی ایس 88 کے عوام نے بتا دیا کراچی بھٹو کا ہے۔ حکومت کو ہر میدان میں شکست دے رہے ہیں۔ اتنی بڑی لیڈ سے سلیکٹرز پریشان ہیں۔ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
ضمنی الیکشن ہارنے والے ایوان بالا کے انتخابات سے بھی پریشان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جا رہی ہے۔ حکومت کو اکثریت حاصل ہے تو چور دروازے نہ ڈھونڈے، سامنے آکر مقابلہ کرے۔ مارچ میں مارچ ہوگا، اسلام آباد آ کر حق چھینیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پرسکون تھے کہ اپوزیشن ضمنی اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دے گی لیکن پی ڈی ایم نے سیاسی کارڈ کھیلے۔ سینیٹ انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے، دھاندلی اور کسی کو چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام
جولائی
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج
?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے
مئی
شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی
مارچ
ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم
اگست
فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین
فروری
عطوان: ایران کا دیانتدارانہ وعدہ صہیونی منصوبے کو تباہ کر دے گا
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جون
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا
?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی
نومبر
بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد
دسمبر