ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ پڑنے لگا مہنگا

ہائی کورٹ

🗓️

اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی ہڑتال کا معاملے میں وکلا پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتیں درخواستیں خارج کرنے لگی گئیں۔

ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ مہنگا پڑنے لگا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے آج تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔

پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے آج تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے: بزدار

🗓️ 15 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں

پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی

🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا

🗓️ 24 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی

کراچی کے طلبہ نے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا

🗓️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ

پاکستان اور  فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان  ویکیسن  فراہمی کا معاہدہ

🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان

امام خمینی مورخین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں: فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سیکریٹری

🗓️ 4 جون 2022سچ خبریں:  زیادالنخالہ فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سکریٹری نے امام خمینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے