?️
کراچی {سچ خبریں} کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 ملیر 2 پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال سے خالی ہوئی سیٹ پر آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کر رہی ہے۔ حلقہ پی ایس 88 ملیر میں آج ضمنی انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
پی ایس 88 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 40 کے بوتھ نمبر 1 میں اس ضمنی انتخابات کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 ملیر 2 پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کر رہی ہے۔
اس صوبائی حلقے کا نمبر 88 ہے اور اس میں عوام کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 557 ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 627 ہے۔
ان رجسٹرڈ ووٹوں میں مرد حضرات کے 81 ہزار 425 ووٹس ہیں جبکہ خواتین کے 64 ہزار 102 ووٹ ہیں۔
ضلع ملیر سے گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ منتخب ہوئے تھے۔
دوسرے نمبر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رضوان خان، تیسرے پر تحریک لبیک پاکستان کے رضوان احمد اور چوتھے نمبر پر ایم کیو ایم کے سید ابوالحسن رہےتھے۔
اس بار بھی مقابلہ انہی 4 پارٹیوں کے درمیان ہے مگر امیدوار اس بار مختلف ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن
اگست
فرانس کا عوامی قرضہ 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق فرانسیسی ادارہ برائے شماریات اور
دسمبر
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے 7 اکتوبر سے 20 نومبر کے درمیان مشرقی
دسمبر
معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے
?️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی
ستمبر
Renegotiations for jet fighter project aim to ease burden on state budget
?️ 10 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
مئی
اپنی ویڈیوز خود بنائی تھیں، انہیں ایک خاتون نے لیک کیا، رابی پیرزادہ کا انکشاف
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑ
جنوری